خادم علی شاہ کی نو منتخب فیڈریشن پر تنقید ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،قومی فٹبالر محمد عمران

May 14, 2019

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیشنل فٹبالر محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 8سالوں سے بحیثیت صدر،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن پر قابض خادم علی شاہ نو منتخب فیڈریشن کے عہدیداران پر تنقید سے پہلے اپنے ماضی میں جھانک لیتے تو شائد انہیں شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔انہوں نے اپنے دونوں ادوار میں فیصل صالح حیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی فٹبال کی ترقی کے بجائے اپنی ترقی کو زیادہ اوّلیت دی جس کا شاخسانہ آج پورے پاکستان کی فٹبال کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔گذشتہ 8سالوں میں سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس نہ بلانا اور کسی ایونٹ کا انعقاد نہ کرنا ان کی فٹبال سے محبت کی دلیل ہے۔اپنے دورانیہ میں لاکھوں روپے انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسفر اور ٹورنامنٹ کے اجازت نامہ کی مد میں کلبوں سے وصول کئے گئے جو ماتحت ذمہ داران کے ساتھ مل کر خوردبرد کئے جاتے رہے ہیں۔ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے متعدد اکاؤنٹس تو متحرک ہیں لیکن آڈٹ کسی کا نہیں ہوتا۔سندھ کے ڈسٹرکٹ کے کلبوں کو ماتحت سیکریٹریز کو دھونس اور دھمکی کے زریعے زیر اثر لانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں