راولپنڈی (جنرل رپورٹر )عمران خان اورتحریک انصاف کی حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے ،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہترخودکشی کو ترجیح دینے والے آج عالمی سودی ساہوکارکی غلامی پرقوم کوخوشحبریاں سنارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران کے اجلاس اورشب بیداری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدعثمان آکاش،سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان اورڈائریکٹرتعلقات عامہ محمداطہرشیخ بھی شریک تھے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ حکمرانوں کی اصلاح کی بجائے ان میں مزید بگاڑپیداہورہا ہے، آئی ایم ایف نجکاری کے نام پر ملکی اداروں کوہتھیانے کے بعد ایٹمی صلاحیت کے درپے ہوگا، عوام کو امپورٹیڈ حکمرانوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ سکتے ،عیدکے بعد امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی رہنمائی میں خیبرسے کراچی ،چترال کے پہاڑوں سے لے گوادرکے ساحل تک جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کوساتھ لے کر نکلیں گے۔
عوام کو امپورٹڈ حکمرانوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ سکتے ،ڈاکٹرطارق سلیم
May 14, 2019