البراک کے سینیٹری ورکروں کو تنخواہیں فوری ادا کی جائیں،شیخ راشد شفیق

May 14, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ البراک کمپنی کی جانب سے سینیٹری ورکروں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے اور ورکروں کے ہڑتال کرجانے کی وجہ سے راولپنڈی شہر کی مساجدکے اطراف اور گلی بازاروںمیں کوڑے کے ڈھیر لگنا شروع ہوگئے ہیں میں نے اس صورتحال پر کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی سے بھی بات کی ہے لیکن صورتحال ٹھیک نہیں ہوپائی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کا ادارہ سینیٹری ورکروں کو تنگ کر رہا ہے اسے چاہئے اپنی روش ٹھیک رکھے اور غریب ورکروں کو ان کی رکی تنخواہیں فوری دی جائیں سینیٹری ورکروں کے وفد کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ہم راولپنڈی کے شہریوں کو غلاظت کے ڈھیروں سے ہر صورت بچائیں گے راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہمارے سینیٹری ورکر جس لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں اس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں ان کا کوئی حق غصب نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں