سری نگر جموں شاہراہ کی بندش‘ کشمیری تاجروں کا13کروڑ روپے کا نقصان

سری نگر (کے پی آئی) سری نگر جموں شاہراہ کی7 روز کی بندش سے کشمیری تاجروں کا13کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ ہردن ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ تقریباایک سوسے زیادہ بھیڑبکریاں بھوک کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔ 4ٹرکوںمیں لدے ہوئے ایسے مرغ مسلسل فاقہ کشی کاشکار ہونے کے باعث مر گئے۔ اورمرغ لانے والی ٹرکوں کوراستے سے ہی واپس لوٹنا پڑا ۔سبزی فروشوں کے مطابق ٹماٹر ،شملہ مرچ ،کدو ،اوردوسری سبزیاں مکمل طور پرتباہ و برباد ہوگئی اوران سبزیوںکوادھمپور سے رام بند تک جگہ جگہ پھینکا گیا وادی سے تعلق رکھنے والے سبزی فروشوں نے دٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ رمضان المبارک کے متبرک ایام کے دوران بد بو داراورگلی سڑی سبزیاں فروخت نہیںکرسکتے ہیں کریا نہ مرچنٹس کے مطابق ان کابھی لاکھوں روپے مالیت کاساما ن تباہ و برباد ہوکررہ گیا۔اور ایسی اشیاء فرخت کرنے کے قا بل نہیں رہی ۔7دنوںکے دوران 13کروڑ روپے کاخسارہ ہوا اور ایسا ہردن ایک کروڑ پچاس لاکھ رپے کے مالی خسارے کاتاجروں کوسامنا کرنا پڑا جبکہ متبرک ایام میں سبزیوں گوشت بوائلر مرغوں کی مصنو عی قلت بھی کردی گئی اور لوگوںکومشکلا ت سے بھی گزرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن