میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس سے ہو ا۔تاہم سربین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی کھلاڑی سٹیفانوسکو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
May 14, 2019