میڈرڈ( آن لائن )بربورا سٹرائیکووا اور سائی سو وائی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی سٹرائیکووا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سو وائی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ژویفان اور ان کی کینیڈین جوڑی دار گبریلا ڈبروسکی کو 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔