ہاکی فیڈریشن کاایگزیکٹوبورڈ اجلاس خوش آئند ہے:ظاہر شاہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ظاہر شاہ نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والاایگزیکٹو بورڈ اجلاس آ ئینی تھا اور اب پاکستان ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں ہاکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ دسمبر 2015 سے 2018 تک جنرل ہاؤس کا اجلاس نہ بلاکر غیر آئینی اقدام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں صرف ایک قومی چیمپئن شپ کروائی گئی جو کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ سابق دور میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں اور میں وہ تمام شواہد قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سپورٹس کو دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...