شاداب خان کا ایک اور میڈیکل ٹیسٹ، رپورٹ آج ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آج کسی وقت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سمپیل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوادیاہے، جس کی رپورٹ اگلے 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ سپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے ایک روز پہلے شاداب خان کے میڈیکل رپورٹ میں ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ پی سی بی نے شاداب خان کی بلڈ سمپل لیاہے۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی رواں ہفتے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی فائنل ٹیم کا اعلان کرے گی۔ محمد عامر کے ساتھ آصف علی دو اضافی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...