لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی تین رکنی کمیٹی نے پانچ اضلاع کے کانگریس ممبر زکو غیر آئینی اقدام پر فوری طور پر معطل کر کے ان کی جگہ نئے لوگوں کو تاحکم ثانی تعینات کر دیا ہے۔ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی تین رکنی کمیٹی کے سربراہ خالد اقبال شیخ کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں نائب صدر پنجاب شیخ اقبال اور نائب صدر رانا شوکت علی نے پانچ اضلاع کے کانگریس ممبرز کو متوازی ایسوسی ایشن کا حصہ بننے پر فوری طور پر معطل کردیا ہے ان لوگوں نے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن والوں کے خلاف بیان دینے اور معطل سابق صدر نوید حیدر کی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے تھے۔ جس پر آئین کی روح کے مطابق انہیں آئندہ کانگریس میٹنگ تک معطل کر دیا گیا ہے معطل کئے گئے اضلاع میں ملتان کے جاوید قریشی کی جگہ عابد علی کو۔ ڈی ایف اے وہاڑی کے محمد نعیم کی جگہ لیاقت علی ڈی ایف اوکاڑہ چوہدری فقیرمحمد کی جگہ شیخ ہارون ڈی ایف اے سیالکوٹ محمد اخلاق کی جگہ شیخ خلیل احمد اور راولپنڈی سے رابعہ اشتیاق کی جگہ شوکت علی خان فرائض انجام دیں گے۔ نئے تعینات ممبران ڈسٹرکٹ فٹبال کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرینگے تاکہ فٹ بال کا کھیل جاری رہے۔ ان کے ساتھ کوآرڈینیٹر پنجاب اصغر علی انجم بھی شامل ہونگے۔
متوازی تنظیم بنانے پر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے متعدد ممبر معطل
May 14, 2019