ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر سوئی سدرن کے دو کھلاڑیوں پر پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے گذشتہ برس لاہور میں کھیلی جانے والی قومی سائیکلنگ چیمپین شپ کے دوران لئے جانے والے ڈوپ ٹیسٹ میں ڈوپ پازیٹیو آنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے محمد شکیل پر آٹھ سال اور وقاص محبوب پر چار سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق نثار احمد کی سربراہی میں قائم ڈسپلنری کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف پابندی کا فیصلہ ڈوپ پازیٹیو آنے کے بعد اور انکے 30 اپریل کو ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب دہی میں انکا موقف سننے کے بعد یو سی آئی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے آرٹیکل 10.1 اور اسکی ذیلی شقوں کے تحت لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محمد شکیل کے خلا ف آٹھ سال کی پابندی کا فیصلہ یو سی آئی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے آرٹیکل 10.1 اور آرٹیکل10.7.1کے تحت لیا گیا ہے اور انکی مدت زیادہ ہونے کی وجہ انکی جانب سے دوسری دفعہ ڈوپنگ میں ملوث ہونا ہے۔ یو سی آئی۔ سائیکلنگ لائسنس نمبر 10009744036کے حامل محمد شکیل اس سے قبل کوریا میں 2014 میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی ڈوپ پازیٹیو آنے پر پکڑے گئے تھے۔ جبکہ یو سی آی سائیکلنگ لائسنس نمبر 10013739325کے حامل وقاص محبوب پہلی بار ڈوپنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جسکی وجہ سے انکو چار سال کی پابندی کا سامنا رہے گا۔ یو سی آئی کے قوانین کے تحت گذشتہ برس دسمبر2018 لاہور میں ہونے والی قومی سائیکلنگ چیمپین شپ میں ان کھلاڑیوں کی جانب سے جیتے گئے میڈلز جنکی تعدا پانچ ہے بھی واپس لینے کافیصلہ کردیا گیا ہے جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو براونز میڈلز شامل ہیں، ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں محمد شکیل سے چیمپین شپ کے بہترین سائیکلسٹ کا عزاز بھی واپس لیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...