محمد عامر چکن پاکس کا شکار‘تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کی ورلڈ کپ سے پہلے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو چکن پاکس ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بیماری کی وجہ سے فاسٹ باولر محمد عامر انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ محمد عامر بیماری کی وجہ سے دوسرا میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ ان کے لیے ایک چانس تھا جس کے بعد وہ کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنا سکتے تھے تاہم اس دوران وہ ایک بھی میچ نہ کھیل سکے۔ ٹی ٹونٹی میں ان کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس 23 مئی کا وقت ہے جس میں ورلڈکپ 2019ء کے لیے سکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ محمد عامر امیدوں کے محور تھے تاہم دورہ انگلینڈ میں چانس نہ ملنے پر ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...