لاہو ر (پ ر ) بھوکا پیاسارہنا مقصد رمضان نہیں بلکہ احترام اور فرمانبرداری خداوندی میں رہنا ہی اس کے مقاصد کی تکمیل ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرت کیلئے سب کو اپنا خود محاسبہ کرنا ہو گا۔جھوٹ غیبت،چغلی،حرام خوری،کم ناپ تول سمیت چھوٹے چھوٹے گناہ بڑی تباہی اور بربادی کی طرف لے جاتے ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ روزہ صبر و تحمل در گزر نفسانی خواہشات کے ترک کا دوسرانام ہے،قربت الٰہی اور گناہوں سے نجات کیلئے ماہ صیام میں نوافل پڑھے جائیں ۔ملک و قوم کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے ساتھ عالم اسلام کی بقاء کیلئے مسلمانوں کو باہم منصوبہ بندی کرنا ہوگی ۔حکومتی مشنری پر لازم ہے کہ وہ رمضا لمبارک میں احترام رمضان ،خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔