لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیںپنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاور ورکرزکے وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹرجاویدچوہدری جبکہ وفدمیں شہنازاختر، عتیقہ مجید، کشورسلطانہ، شمیم اسحاق، زرینہ ودیگرموجودتھیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاورلیڈی ہیلتھ ورکرزکے سکیل اپ گریڈیشن کیلئے حکومت نے بنیادی کرداراداکیا۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ انسدادپولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاورلیڈی ہیلتھ ورکرزاپنااہم کردار ادا کریں۔ انسدادپولیومہم کے دوران کسی بھی گھرکونظراندازمت کیاجائے۔ والدین اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکرانسدادپولیومہم کوکامیاب بنائیں۔ دیہی علاقوں میں پولیو سمیت دیگرموذی بیماریوں بارے آگاہی وشعورپیداکرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز و لیڈی ہیلتھ ورکرزکو باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔
والدین بچوں کو قطرے پلاکرانسدادپولیومہم کوکامیاب بنائیں:یاسمین راشد
May 14, 2019