لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان کی مفاداتی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے پیپلز پارٹی ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے ایک دوسرے کو گالیاں دینے والوں کے اتحاد کے پیچھے حقائق سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔ دونوں جماعتیں کرپشن بچانے میں ناکام ہو گئیں کرپشن کرنے والے باری باری جیل جانے کی تیاری کریں۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کرپشن کے معاملے میں کوئی دبائو قبول نہیں کرے گی۔ ملک و قوم کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے۔
شریف اور زرداری خاندان کی مفاداتی سیاست کاخاتمہ ہوچکاہے:سعدیہ سہیل رانا
May 14, 2019