بھارت کی پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست

نئی دہلی : جھوٹے دعوے کرنے والے بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت کا کافی نقصان ہوا تھا۔جس کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائربندکرنےکی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوک آرٹلری سے فائر بند کردے۔

 واضح رہے کہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد بھارت کوتمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرناپڑی تھیں۔ جبکہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے دراندازی کیخلاف پاکستان نے27 فروری کو پڑوسی ملک کے 2 جنگی جہاز بھی مارگرائےتھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کیا تھا جسے بعد میں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا بھی کردیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ پڑوسی ملک نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت مسترد کی اور بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستانی حدود میں دراندازی کی۔

27 فروری کی صبح بھی بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں نے پاکستانی حدود میں در اندازی کی۔ جس پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مستعددی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دونوں جہازوں کو فضاء میں ہی تباہ کردیا۔

بھارتی ائیرفورس کا طیارہ مگ 21 پاکستان کی حدود میں آزاد جموں کشمیر میں گرا جب کہ دوسرے طیارے کا ملبہ بھارتی حدود میں گرا۔ پاکستان میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں پاک فوج نے گرفتار کیا تھا۔

پاک فوج کی حراست میں بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن بتایا اور کہا کہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کیا گیا ہے جس سے میں متاثر ہوا ہوں اور میں اپنا یہ بیان بھارت جاکر بھی تبدیل نہیں کروں گا۔

28 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اعلان کیا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا جائے گا ۔

29 فروری کو وزیر اعظم کے اعلان کے تحت پاک افواج کی سخت سیکیورٹی میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اس کو انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ بھارتی ائیرفورس کے طیاروں کو تباہ کرنے کا کارنامہ اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے انجام دیا تھا جس پر پوری قوم نے پاک فضائیہ کے سپوت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن