بیجنگ(صباح نیوز)چین اور امریکہ کے مابین تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ امریکہ کی جانب سے 200ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین نے جوابی طور پر امریکی مصنوعات پر 60ارب ڈالر کے ٹیکسز لگادیے ہیں۔امریکی سٹاک ایکسچینج مندے کا شکار ہو گئی ۔چین نے امریکہ کی 5ہزار سے زائد مصنوعات پر 5سے 25فیصد تک ٹیکسز عائد کیے ہیں ، امریکی مصنوعات پر نئے ٹیکسز یکم جون سے لاگو ہوجائیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا۔چین کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کا اعلان کرنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چین نے کئی سال تک امریکہ کی نرمیوں کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ ہمارے پہلے کے صدور نے اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور اپنے دیگر چینی دوستوںکو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ تجارتی معاہدے پر اتفاق نہیں کرتے تو ان کے ملک کو بدترین نقصان ہوگا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ چینی اشیا پر ٹیرف کے اضافے سے امریکی صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تجارتی تنازعہ میں شدت، چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس لگا دیا
May 14, 2019