ارجنٹائن: کار سوار کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے رکن پارلیمنٹ دم توڑ گئے

May 14, 2019

بیونس آئرس (صباح نیوز) ارجنٹائن میں چند روز قبل کار سواروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا رکن پارلیمنٹ دم توڑ گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ ہیکٹر آلیوریز پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ دارالحکومت بیونس آئرس میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب اپنے بچپن کے دوست 58 سالہ سرکاری افسر مارسیلو یاڈن کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجہ میں مارسیلو موقع پر ہلاک اور ہیکٹر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ہیکٹر کا تعلق حکمران اتحاد کیمبیموس سے تھا۔ پولیس نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم کہا ہے کہ اسے قتل کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔ ہیکٹر آلیوریز کا حملہ آوروں میں سے ایک کی کمسن بیٹی کے ساتھ افیئر چل رہا تھا اور ان کا قتل اسی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں