شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی، 7 اہلکار زخمی

May 14, 2019

بنوں (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 7 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے علاقہ ڈانگین موڑ کے مقام پر گشت کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی بریک فیل ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار نائیک زاہد، نائیک خالد، سپاہی بصیر، سپاہی فرید محسود، سپاہی نصیر، سپاہی گل نذیر اور سپاہی ابوبکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں