امریکا کی ریاست الاسکا میں 2طیارے دوران پرواز ٹکرا نے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ اب تک ایک شخص لاپتہ ہے ۔امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔امریکی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ فضا میں دوران پرواز طیارے حادثے کا شکار ہوئے، تصادم کے باعث ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ایک طیارے میں 11 جبکہ دوسرے طیارے میں 5 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
امریکا:الاسکا میں 2 طیارے ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
May 14, 2019 | 14:12