بڑوں سے سیاسی مخالفتوں کا انتقام بچوں سے لینا کم ظرفی کی انتہا ہے: شہبازشریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی رہنما انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے اور کزن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب بڑوں سے سیاسی مخالفتوں کا انتقام بچوں سے لینا کم ظرفی کی انتہا ہوتی ہے، حکومت انتقام میں اندھی،گونگی اور بہری ہوچکی ہے، نیب کے بعد اب آیف آئی اے کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنانا ماضی واپس لےآیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امیر مقام کو نوازشریف، شہبازشریف اور (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے لیکن امیر مقام اور ان کے بچے ببر شیر ہیں، سیاسی لومڑ ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے شیروں کا وقت آرہا ہے، مخالفین میدان سے بھاگ رہے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اذیت پسند حکمرانوں کو شاید صرف عوام کی چیخیں پسند ہیں، مہنگائی کو قابو نہ کرسکنے والے اپوزیشن کے بچوں کو بھی گرفتار کرنے میں مصروف ہیں، ہم ڈٹ کر حکومت کے ملک اور قوم کے خلاف ظلم کی ترجمانی کرتے رہیں گے، منافقت اور دو نمبری والا نیا پاکستان نہیں چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہاکہ آپ تو مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر کو قابو کرنے آئے تھے، آپ نے لوگوں کو گھر، روزگار اور روٹی دینے کے وعدے کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...