آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا۔ خورشید شاہ

May 14, 2019 | 22:10

 پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ے کہ آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا، عمران خان کون سے ڈاکوﺅں اور چوروں کو نوازنے کےلئے ایمنسٹی اسکیم لا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ اور مزدور کی کم از کم اجرت 25ہزار روپے ہونی چاہیے۔منگل کو سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا، اس لئے تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے، تنخواہ نہ بڑھی تو ملازمین اپنے بچوں کو بھی پڑھا نہیں سکیں گے، مزدور کی کم از کم اجرت 25ہزار روپے ہونی چاہیے،آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا، وزیراعظم نے ایوان میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی، وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ایوان کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، عمران خان کہتے تھے کہ ایمنسٹی اسکیم کا مطلب چور اور ڈاکو کو نوازنا ہے، عمران خان اب کون سے ڈاکوﺅں اور چوروں کو نوازنے کےلئے ایمنسٹی اسکیم لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں