ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو نیب اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پہلے بھی نیب کے تمام سوالوں کے جواب دئیے تھے۔ نیب کے سوالوں کے جواب نہ دینے کے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ نیب حکومت کا آلہ کار بن پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس لئے میڈیا ٹرائل کا سہارا لے رہا ہے کیونکہ ان کے بنائے ہوئے مقدمات قطعی طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ میڈیا اپنی ساکھ کا خیال رکھے اور قیاس آرائیوں کی بجائے مصدقہ خبر عوام تک پہنچائے۔