سماہنی سیکٹر، وقفہ وقفہ سے بھارتی گولہ باری، فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

سماہنی(نامہ نگار) لائن آف کنٹرول سماہنی باغسر سیکٹر میں قابض بھارتی فوج کی ٹارگٹ فائرنگ سے گائوں نالی میرا کا رہائشی مرزا محمد رفیق ولد محمد حق شدید زخمی ہوا، بدھ کی صبح محمد رفیق اپنے گھر کے صحن میں موجود تھا کہ اچانک بھارتی فوج نے ٹارگٹ نشانہ لیا اور گولی محمد رفیق کو آلگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طور پر ریسکیوکرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر ڈسٹرکٹ ہسپتال علاج معالجہ کیلئے ریفرکر دیا گیا، ادھر بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں میں آئے دن اضافہ اور کنٹرول لائن میں بلااشتعال مارٹر شیلنگ اور فائرنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے جواب میں مسلح افواج پاکستان کی جانب سے دشمن فوج کو منہ توڑ جواب بھی دیا جا رہا ہے، تاہم کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر میں وقفہ وقفہ سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن