سپریم کورٹ نے صرف وکلا کوڈاکٹرعبدلقدیرسے ملاقات کی ہدایت کردی

May 14, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ضمانت کے نقل و حرکت متعلق کیس میں صرف وکلاکی ڈاکٹر قدیر خان نے ملاقات کی ہدایت کردی سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نقل و حرکت کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے موکل سے ہدایات لے لیں؟ جس پر وکیل نے کہا ابھی تک اپنے موکل ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے نہیں مل سکا رسائی نہیں دی جارہی، اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت میں موقف اپنایاکہ اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ابھی وکیل صاحب کی ملاقات ڈاکٹر عبد القدیر سے کروا دیتے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ کچھ وقت دیا جائے ان کی ملاقات ابھی کروادی جائے گی، ڈاکٹر قدیر خان کے وکیل نے کہا کہ عدالت اپنی آبزرویشن میں ملاقات کروانے کا کہے، ان کی اجازت کے بغیر ڈاکٹر عبد القدیر کو وکیل سے ملنے کی بھی اجازت نہیں، یہ کیسے آزاد شہری ہیں،تاہم عدالت نے وکیل توفیق آصف کی ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ملاقات کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا کیس کی سماعت کے دوران معررف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سپریم کورٹ پہنچ گئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ججز گیٹ سے سپریم کورٹ داخل ہوئے اور رجسٹرار آفس میں موجود رہے جہاں انکی اپنے وکلا سے مختصر ملاقات کروائی گئی جس کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل ڈاکٹر عبد القدیرنے موقف اپنایا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر کو نہ عدالت آنے دیا نہ صحیح طور سے ملاقات کرنے دی،ہماری ملاقات صرف سلام دعا کی حد تک کروائی گئی ہے اور لوگ بھی موجود تھے، ملاقات کی ہے لیکن ہدایات کے بغیر واپس آئے ہیں۔آج سپریم کورٹ میں بھی ایسے رسائی دی گئی ہے جیسے گوانتانامو بے میں ملاقات ہورہی ہو، اٹارنی جنرل نے کہا عدالت کے احکامات کے مطابق ملاقات کروائی گئی ہے، جسٹس یحی خان آفریدی نے کہاہم نے کل کا حکم اس لیے دیا تاکہ ڈاکٹر عبد القدیر کو بہتر طریقے سے درخواست واپس لینے کا موقع دیں، درخواست غلط فورم پر دائر کی گئی ہے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے جن وکلا نے مقدمے میں وکالت نامہ جمع کروایا ہے وہ ملاقات کرلیں، جس کے بعد عدالت نے اپنے میں قرار دیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکلاکی انکی بدھ کو ہی ساڑھے بارہ بجے کروائی جائے جس میں ملاقات کے دوران وکلا کے علاوہ اور کسی شخص کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی

مزیدخبریں