شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دے رہے ہیں جو مستحسن اقدام ہے جبکہ کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازارنہیں لگائے جا رہے مگر تاجر برادری انشاء اللہ عوام کو اشیاء ضروریہ کی خرید میں بھرپور ریلیف دے گی۔
تاجر عوام کو اشیاء ضروریہ کی خرید میں بھرپور ریلیف دینگے :اسلم بلوچ
May 14, 2020