پیرس،لندن (اے پی پی)یورپی حکام نے کہا ہے کہ اس سال اپریل میں پورپ کی سرحدوں پر غیر قانونی طور پر عبور کرنے کے مقامات سے 900 ایسے واقعات کا اندراج کیا گیا ہے جہاں غیر قانونی تارکین نے وطن نے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعداد مارچ کے مقابلے میں 85 فیصد کم ہے۔ اس سلسلے میں اعداد و شمار جمع کرنے والی فرنٹیکس نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ2009 ء میں تنظیم نے یہ معلومات جمع کرنی شروع کی تھیں اور یہ اس کی کم ترین سطح ہے۔
یورپی سرحدوں پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ کمی
May 14, 2020