ملتان (کرائم رپورٹر) مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے اسکا بیٹا زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق زکر پولیس کے علاقے زکریا ٹاون گلی نمبر 38 میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد رشید کے گھر پہنچے ملزمان نے گھر کے دروازے پر دستک دی رشید کا بیٹا حارت گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی ایک گولی حارث کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا اس کے بعد ملزمان گھر میں داخل ہوگئے گھر میں گھس کر انہوں نے رشید احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر رشید جاں بحق ہوگیا جبکہ حارث کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فائرنگ کے بعد بعد ملزمان فرار ہوگئے رشید احمد کی عمر 45 سال تھی زخمی حارث کی عمر 14 سال ہے فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔
زکریا ٹاؤن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کرفائرنگ‘صاحب خانہ قتل
May 14, 2020