ذخیرہ اندوزی اورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرپنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری

لاہور( نامہ نگار )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر پولیس ٹیموں نے 16مارچ سے شروع آپریشن میں صوبے بھر میں 927ناکے لگائے ہیں جہاں اب تک 268816گاڑیوں،627981موٹر سائیکلوں اور1262750شہریوں کو چیک کیا گیا ہے۔ 51950سے سیکیورٹی بانڈزلئے گئے جبکہ دفعہ144کی خلاف ورزی پر26295ایف آئی آرز درج کیں۔سی طرح ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1105مقدمات درج کرتے ہوئے1662قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن