اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق چھوٹے تاجروں اور زرعی شعبے کیلئے 100 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا۔ زرعی شعبے کیلئے 56 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا۔ کھاد پر 37 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ ڈی اے پی کی بوری پر 925 روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ فاسفیٹک اور نائیٹروجی کھادوں پر 243 روپے فی بوری کی سبسڈی منظور کر لی گئی۔ خریف سیزن کیلئے ساڑھے 9 لاکھ ٹن ڈی اے پی کی ضرورت ہوگی۔ خریف سیزن کیلئے 30 لاکھ ٹن دیگر کھادوں کی ضرورت ہوگی۔ زرعی قرضوں کیلئے 8 ارب 80 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ کپاس کے بیج کیلئے 2 ارب 30 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔ سفید مکھی کی روک تھام کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ ٹریکٹرز کی تیاری کیلئے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی منظور کر لی گئی۔ ساڑھے 12 ایکڑ کے مالک کسان کو قرضوں میں رعایت پر غور کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر متاثرہ افراد کیلئے 12 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو 6 ماہ تک 9 ہزار ماہانہ ملیں گے۔ وزارت دفاع کیلئے 10 ارب 60 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے 28 کروڑ 80 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزارت قانون کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ آزادکشمیرکیلئے 35 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی اکتوبر2019 سے جون 2020 تک کی تنخواہوں کیلئے 28.80 کروڑکی گرانٹ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور دے دی۔ مشیر خزانہ نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو ہدایت کی کہ زرعی پیکج میں کمی کی جائے اور اسے 100ارب کے پیکج میں شئیر کے مطابق حصہ دیا جائے، کھاد کے استعمال میں اضافہ کے امکان کے پیش نظر وزارت صنعت کو درآمد کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ،وزارت تحفیف غربت کی سمری پر لائن آف کنٹرول کے پاس رہنے والے خاندانون میں 6ماہ تک 2ہزار روپے ماہانہ تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ڈیفنس ڈویژن کے لئے16.6ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ یہ ڈیفنس سروسز کے پی او ایل ،یوٹیلٹیز اور طبی سٹورز کے لئے استعمال ہو گی۔ ای سی سی نے اسٹیل ملزکے ملازمین کی تعداد میں کمی کے منصوبے کے تحت 9ہزار میں سے ریٹائرڈ اور برخواست شدہ 8 ہزارملازمین کیلئے 18.74 ارب کی فراہمی کی سمری موَخر کردی اور ہدایت کی اس بارے میں انتظامیہ کے مشورے سے دوبارہ سکیم تیار کی جائے اور اس میں زیادہ سے زیادہ ملازمین کو شامل کیا جائے اور ای سی سی میں تجویز لائی جائے۔ ای سی سی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔ مطابق آزادکشمیرکو پاسکو سے 1.52 ارب کی 35ہزارمیٹر ک ٹن اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
چھوٹے تاجروں ، زرعی شعبہ کے لئے 100ارب کا پیکج ، کھاد پر 37ارب کی سبسڈی
May 14, 2020