اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کرونا پھیل رہاہے اور بھارت کشمیریوں پر ظلم بڑھا رہاہے۔ بڈگام میں پیر معراج الدین کا قتل اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔نہتے شہریوں پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔پیلٹ گنز کے استعمال اور پولیس تشدد سے سیکڑوں کشمیری زخمی ہوئے بھارت کشمیریوں کا عزم کمزور نہیں کرسکتا۔