رانا ثناء اللہ نے بلٹ پروف گاڑی سپرداری پر نہ دینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) راناثناء اللہ نے ٹرائل کورٹ کا بلٹ پروف گاڑی سپرداری پر نہ دینے کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے رانا ثناء اللہ نے درخواست دائر کی۔ اے این ایف نے بے بنیاد طور پر گاڑی کو مال مقدمہ کے نام پر قبضہ میں لے رکھا ہے۔ وزیر قانون ہونے کی حیثیت سے دہشت گردی کیخلاف قابل ذکر اقدامات کئے اور دھمکیوں کے باعث 2016ء میں بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی اے این کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی قبضے میں لئے جانے سے جان کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں لہذا، عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد منشیات عدالت کا گاڑی سپرداری پر نہ دینے کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ اے این ایف کو درخواستگزار کی بلٹ پروف گاڑی سپرداری پر دینے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...