لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گنے کی کم دستیابی کے باعث رواںسال شوگر ملوں کی چینی کی پیداوار کم رہی ہے ۔مارچ کے دوران شوگر ملوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم چینی مجموعی طور پر 7 لاکھ 2 ہزار 796 ٹن چینی تیار کی جو گزشتہ سال سے 4 لاکھ 67 ہزار 500 ٹن کم ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق فروری میں بھی مقامی طور پر چینی کی پیداوار پہلے سے 8 فیصد اور جنوری میں 2 فیصد کم رہی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر شوگر ملوں کی چینی کی پیداوار 48 لاکھ 16 ہزار 448 ٹن رہی جو گزشتہ سیزن سے 82 ہزار 421 ٹن کم ہے۔