سردار عثمان بزدار ہمیشہ سے نظر انداز‘جنوبی پنجاب کی تقدیر بدلنے آئے: فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہمیشہ سے نظر انداز کئے گئے جنوبی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدلنے آئے ہیں گذشتہ حکمرانوں نے صوبے میں وسائل کی غیر مساوی تقسیم سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا۔ جنوبی پنجاب کی عوام کے احساسِ محرومی کا خاتمہ کرنا بزدار حکومت کے منشور اور اولین ترجیحات میں شامل ہے سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حالات سے بخوبی واقف ہیںاسی لئے انہوں نے اپنے اقتدار کے پہلے سال سے ہی جنوبی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ کا 35 فیصد حصہ اب صرف جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جائے گا جبکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے لیے بزدار حکومت نے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں جنوبی پنجاب میں دیگر ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کی عوام کیلئے تعلیم کے میدان میں خواجہ فرید آئی ٹی اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ پنجاب، میر چاکر رند ٹیکنیکل یونیورسٹی؛ صحت کے شعبہ میں ملتان اور ڈی جی خان انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی، دو سو بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اینڈ نرسنگ کالج، نشتر ہسپتال فیز ٹو کا قیام قابلِ ذکر ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا اور کیٹل مارکیٹ کا قیام علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے ہیں ان کے علاوہ اربوں کی لاگت سے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ، سیوریج، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی دفعہ سردار عثمان بزدار نے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے 800 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بزدار حکومت کا ساؤتھ پنجاب ترقیاتی پیکج تعلیم صحت، بیروزگاری کے خاتمے، ترسیلی نظام کی بہتری، انڈسٹریل سیکٹر سمیت تمام امور کا احاطہ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...