سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ قبضہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر د یا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ قبضہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ،عدالت عظمی نے ملک بھر میں محکمہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کا حکم دیدیا ہے ۔بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کرمنل کیسز کی تفتیش پر مبنی کتابچہ تیار کیا جائے،آئی جی اسلام آباد،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے آئی جیز ہر سال کتابچہ تیار کریں,کرمنل تفتیش پر مبنی کتابچہ کی ہر سال یکم جولائی کو تجدید کی جائے،نیشنل پولیس سینٹر تفتیشی افسران کی تربیت کو یقینی بنائیں،تحریری حکمنامے میں عدالت عظمی نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس کارکردگی میں بہتری لانے کا حکم بھی دیا ہے ۔تحریری حکمنامے میں عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،کیس کے تفتیشی تصدق حسین شاہ کیخلاف محکمانہ کاروائی کی رپورٹ پیش کی جائے،ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...