اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے آٹا چینی بحران کا معاملہ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بحران رپورٹ پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ،فرانزک ٹیسٹ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بچانے کا بہانہ ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو بنا ثبوتوں کے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، حکومتی ارکان کے نام سکینڈل میں آنے سے فرانزک ٹیسٹ کا بہانا بناکر رعایت دی جاتی ہے، فرانزک ٹیسٹ کیلئے دیئے گئے دو ہفتے مکمل ہو چکے فرانزک ٹیسٹ منظرعام پر لاکر ذمہ داران کو سزا دی جائے۔