روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کرونا کا شکارہوگئے

ماسکو (این این آئی)روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیسکوف نے بتایا کہ میں کرونا کی وجہ سے بیمار ہوں اور علاج کروا رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ان کی ملاقات کوئی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔پیسکوف جو پوتین کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں اور ان کے بیرون ملک دوروں میں ان کے ہمراہ رہے ہیں، چھ مئی سے منظر عام سے غائب تھے۔ انہوں نے چھ مئی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...