علی پور (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ اعجاز حسین بھی ان کے ہمراہ تھے، سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا۔