محمد امین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار

بیول(نامہ نگار)پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ممتاز رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا اور انکے برادراصغر ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راولپنڈی ڈویثرن کے نامور وکیل ملنسار اور خوش گفتار خوش شکل اور بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر چوہدری جاوید کوثر کے دست راست ممتاز مسلم لیگی رہنما محمد امین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ نظریاتی اختلاف اپنی جگہ محمد امین ایڈووکیٹ ایک بلند پایہ شخصیت تھے ان کے اخلاق کردار کا یہ عالم تھا کہ ہر آدمی یہ کہتا ہے کہ میرے انکے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے بار ایسوسی ایشن گوجرخان اور تحصیل گوجرخان کی غیور عوام مدتوں محمد امین ایڈووکیٹ کو یاد کرتے رہیں گے ان رہنمائوں نے رب کریم سے دعا کی کہ کہ رب کریم انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے اور صبروجمیل کے بدلے اجر عظیم عطا فرمائے ان رہنمائوں نے انکے بیٹے راجہ دانیال سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن