اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد اور اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے سابق رکن سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل ڈاکٹر سید مراد علی شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک الگ الگ تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔