آج سینٹ نے ایک متفقہ قرارداد منظو ر کی جس میں کوروناوائرس کے موجودہ بحران میں پاکستان کی بروقت امداد پر چین کی بھرپور تعریف کی گئی۔قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ چین کے تعاون سے پاکستان کو کوروناوائرس سے نمٹنے میں مدد ملی ہے جس سے ہم اپنے لوگوں اور ان کی زندگیوں کو بچانے، طبی ماہرین اور عملے کو تشخیصی کٹس، حفاظتی آلات اور وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کے قابل ہوئے ہیں اور امداد کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔