وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا جبکہ فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک تمام جوان ایک ہی خاندان میں پروئے ہوئے ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نےعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا جبکہ فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی ۔ ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں۔ہمیں آپ پر فخر ہے