لندن (این این آئی)برطانیہ کی ایک عدالت نے مردوں کو گنجا پکارنے کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایک برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ گنجااستعمال کرنا فطری طور پر جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایک64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے ا?یا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔اطلاعات کے مطابق ٹونی نے تقریباً 24 سال تک اس کمپنی میں کام تو کیا لیکن ان کا ایک ساتھی منصفانہ اور جنسی ہراساں کرنے کے لیے انہیں موٹا گنجا کہتا تھا۔