ریاض(اے پی پی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 دن کردی گئی ہے اور اس دوران عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے افراد کو ملک کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت ہو گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو 30 روز سعودی عرب میں قیام کی سہولت ہوگی اور زائرین اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگر تمام شہروں میں بھی جا سکیں گے۔
عمرہ ویزے کی مدت 30 دن ، زائرین کو مملکت کے دوسرے شہروں میں جا نے کی اجازت دیدی، سعودی وزارت حج وعمرہ
May 14, 2022