بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے روور ژورونگ نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ مریخ میں پانی کی موجودگی توقعات سے زیادہ عرصے تک برقرار رہی تھی۔ سائنسدانوں کا عرصے سے ماننا ہے کہ اربوں سال قبل مریخ کا ماحول گرم اور اس کی سطح پر سیال پانی موجود تھا، مگر کچھ تبدیل ہونے کی وجہ سے 4 ارب سال قبل یہ سیارہ ٹھنڈا ہوگیا۔ چین کا یہ روور مریخ کے کرہ شمالی یوٹوپیا پلانٹیا کے ایک بڑے میدان میں 15 مئی 2021 کو اترا تھا اور اس کا بنیادی مشن قدیم زندگی کے آثار کو تلاش کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ مریخ کے ماحول، پانی و برف اور منرلز کی جانچ پڑتال کرتا رہا اور اب ایک سال بعد اس کھوج کے کچھ نتائج جاری کیے گئے ہیں۔
چینی روور مریخ پر پانی کے شواہد ڈھونڈنے میں کامیاب
May 14, 2022