اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سہیل احمد خان کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،صدر مملکت کی شہید کی بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔،صدر مملکت نے پمز اسپتال میں زخمی پولیس کانسٹیبل رئیس خان کی بھی عیادت بھی کی ،صدر مملکت کی رئیس خان کیلئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ،دونوں اہلکار ایوان صدر میں خدمات انجام دے رہے تھے ،دونوں جوانوں کو حادثہ چھٹیوں پر گھر جاتے ہوئے پیش آیا تھا۔