اوگرانے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی اوسط قیمت  6.22ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد نئی قیمت 21.83ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.87ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 23.78ڈالرز ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن