بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے،شیخ رشید

May 14, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مریم نواز نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے سٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے ریزرو آدھے رہ گئے ہیں ڈالر 200روپے کا ہونے جا رہا ہے ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں ورنہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جا سکتا ہے پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

مزیدخبریں