خصوصی ایلچی یورپی یونین برائے افغان امور کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

May 14, 2022


 اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن دفتر خارجہ پہنچے تو وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے خصوصی ایلچی کا ستقبال کیا۔ دونوں فریقوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر نقطہ نظر اور خدشات کا اظہار کیا۔ افغانستان میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں