ویانا(شِنہوا)عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او)کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حدت کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک آسٹریا کے گلیشیئرز مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان ہے۔ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پیٹری طالاس نے آسٹریا کی خبر ایجنسی اے پی ایکو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کوششوں کیباوجودگلیشیئرز اورقطبی برف کے پگھلنے کا عمل صدیوں تک جاری رہے گااور انہیں آسٹرین گلیشیئرزکے مزید قائم رہنے کی کوئی امید نہیں ہے۔طالاس نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے گلیشیئرزبھی پگھل کر اس صدی کے آخر تک اپنے موجودہ حجم کے مقابلے میں صرف 5 فیصد تک رہ جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی کی پیداوارمتاثر ہو گی اور سطح سمندر بلند ہونے سے دنیا کے متعدد بڑے شہروں کو خطرہ لاحق ہو گا۔