اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ سری لنکا کی طرح پاکستانی معیشت تیزی سے تباہی کے گڑھے کی جانب لڑھکنے لگی ہے نہایت محنت سے جوڑے گئے مرکزی بنک کے ذخائر بخارات بن کر تیزی سے ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران 190 ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے اب تک 6 ارب ڈالرز ذخائر میں سے نکل کر ہوا ہوچکے ہیں ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث روپیہ اوندھے منہ نیچے گر رہا ہے دو دن پہلے ڈالر نے 190 کی حد کو عبور کیاتھاانہوں نے کہا کہ اب پہلے ہی ڈالر کی ٹریڈنگ 193 روپے پر ہورہی ہے کیا امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کیا ہواہے۔
امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے: اسد عمر
May 14, 2022